GC Hujra Shah Muqeem

سال اول کا شاندار رزلٹ

تفصیلات کے مطابق مورخہ 29 اکتوبر 2021ء کو پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کی طرف سے انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج حجرہ شاہ مقیم کے طلباء کا نتیجہ انتہائی شاندار رہا، پری میڈیکل کے طالبعلم عبید اللہ نے 505 نمبروں میں سے 504نمبر حاصل کر کے ساہیوال بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ، جبکہ کالج کی دیگر طلباء نے بھی بہترین نمبر حاصل کیے

اس ضمن میں بات چیت کرتے ہوئے پرنسپل کالج جناب الطاف حسین شاہ صاحب نے کہا کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج حجرہ شاہ مقیم علاقہ کا اولین ادارہ ہے جو ہائیر سیکنڈری اور اعلی تعلیم فراہم کر رہا ۔ کالج کا سٹاف انتہائی محنتی ہے ، جو نہ صرف طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین تربیت کا انتظام بھی کرتا ہے۔ تمامتر اساتذہ پنجاب بھر میں مقابلے کے امتحان کے بعد منتخب ہوکر ادارہ ہذا کا رکن بنتے ہیں، جو ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ان کی صلاحیتیں ہی بورڈ کے امتحان میں طلبہ کی شاندار کامیابی کا ثبوت ہیں

علاقہ کے افراد کے نام اپنے پیغام میں جناب پرنسپل گورنمنٹ کالج حجرہ شاہ مقیم نے کہا کہ انہیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج حجرہ شاہ مقیم میں داخل کروا کر نہ صرف مہنگی فیسوں سے چھٹکارہ حاصل کریں بلکہ اپنے بچوں کے بہترین تعلیمی مستقبل کو تجربہ کار اور محنتی ہاتھوں کو سونپیں

سال دوم کے بہترین رزلٹ کے بعد سال اول کا شاندار رزلٹ اس بات کی عکاسی ہے کہ ادارہ ہذا شبانہ روز محنت کرکے طلبہ کے بہترین مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔